اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت دفاع نے بدھ کو ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ ملک کے وزیر دفاع نے بغداد مہم کے كمانڈروں کو حکم دیا ہے کہ بغداد اور اس کے مضافاتی علاقوں میں داعش کے خلاف کارروائی تیز کریں۔ بیان میں اسی طرح کہا گیا ہے کہ فوج کو یہ حکم دیا جاتا ہے کہ وہ الکرمہ اور فلوجہ سمیت بغداد کے تمام علاقوں کو دہشت گردوں سے جلد آزاد کرائیں۔
دوسری طرف عراقی نے بغداد کے قریب واقع المثنی رفائنري کو آزاد کرانے کے بعد سامراء کی طرف بڑھ رہی ہے اور انہوں نے مقامی لوگوں کی مدد سے سامراء- صقلاویہ شاہراہ کو عام لوگوں کے لئے کھول دیا ہے۔
ادھر صوبہ الانبار کے ہيت علاقے کے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے جن تیس فوجیوں اور عام شہریوں کو اغوا کیا تھا، ان کو قتل کر دیا ہے۔ ایک اور رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عراقی جنگی طیاروں نے بھی مشرقی رمادی میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں چالیس دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔
اس سے قبل رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ فوج نے مشرقی بعقوبہ کے منصوريہ گاؤں میں کارروائی کرتے ہوئے تیس دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، مارے جانے والوں میں داعش کا سرغنا ابو عبداللہ جنابي بھی شامل ہے۔
.......
/169